ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داران کا باندرہ آتشزدگی متاثرہ علاقہ کا دورہ

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ذمہ داران کا باندرہ آتشزدگی متاثرہ علاقہ کا دورہ

Thu, 01 Nov 2018 17:38:24  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی 1؍ نومبر﴿ایس او نیوز﴾ ممبئیکے مضافات باندرہ کے نرگس دت نگر جھوپڑپٹی علاقہ میں بھیانک آگ لگنے سے سینکڑوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔جمعیۃعلماء کے رضاکار جائے حادثہ پر پہونچ کر لوگوں کو مکانات سے باہر نکالنے اور آگ بجھانے میں لوگوں کی مدد میں لگے رہے۔

صوبائی جمعیۃعلماء کے اہم ذمہ دارا جناب گلزار احمد اعظمی نے زون کے جنرل سکریٹری محمد ہاشم صاحب سے آگ متاثرین کے حالات معلوم کیئے،جس پر گلزار صاحب نے متاثرین کے حق میں خیر کی دعا فرمائی ،جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی و خازن مفتی محمد یوسف قاسمی یہ دونوں حضرات جو اس وقت جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی طرف سے کیرالا میں مکانات کی تعمیر ات کا جائزہ لینے گئے ہوئے تھے ،کھار زون سینٹرل زون ممبئی کے جنرل سکریٹری محمد ہاشم خان نے ان حضرات کو باندرہ نرگس دت نگر جھوپڑ پٹی میں لگی بھیانک آگ کی خبر ٹیلیفون کے ذریعہ کی ،جس پر ان حضرات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور عافیت و سلامتی کی دعا فرمائی ،شام کی فلائٹ سے دیر رات یہ حضرات ممبئی پہونچے۔

آج (بدھ)صبح صوبائی ذمہ داران نے مقامی یونٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا جو لوگ متاثر ہوئے ان سے ملاقات کی اور تسلی دلائی اور حوصلہ و صبر سے کام لینے کی ترغیب دلائی ، آسانی ہمدردی کے ناطے لوگ کھانا وغیرہ ضروری اشیاء بلا کسی تفریق مذہب کے پہنچا رہے ہیں ،مگر متاثرین کا سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

جمعیۃعلماء کے ذمہ داران نے فوری طور سے گھریلو اشیاء برتن ،چٹائی وغیرہ کا انتظام کا مشورہ کیا،جس کاانتظام جلد عمل میں آجائیگا،انشاء اللہ ،محمد ہاشم نے کھار باندرہ زون کے ذمہ داران کو وفد کی آمد کی اطلاع دیکر سب کو پہلے ہی جمع فرمالیا تھا،اس موقع پر مقامی احباب نے اپنی اپنی آپ بیتی سنائی ،جسے سن کر مفتی محمد یوسف قاسمی نے احباب کو تسلی دی اور بارگاہ خداوندی میں تمام متاثرین کے لئے دعائیہ الفا ظ فرمائے۔

صوبائی ذمہ داران کے ساتھ مقامی ذمہ داروں کی بڑی تعداد شریک رہی،جس میں کھار باندرہ زون کے صدر مفتی محمد بلال،باندرہ ایسٹ کے صدر روح الحق عراقی جو ایسے حالات میں ہمیشہ جمعیۃکی صحیح ترجمانی پیش کرتے ہیں ،باندرہ ویسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا عمران،کھار یونٹ کے صدر ریاض احمد قریشی ،خازن قاری عبد القدیر،باندرہ ویسٹ جمعیۃ کے ایکٹیو ممبر و جامع مسجد باندرہ کے ٹرسٹی ظہیر عمر،مولانا عامر،مولوی عمیر جس نے متاثرین کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،حافظ مدثر،عبد الواحد بھائی اور مقبول و رفیق بھائی موجود تھے۔  


Share: